جنرل نیوز

آپسی بھائی چارگی و مذہبی یکجہتی ہندوستان کی پہچان  بارگاہ قتالیہ کولم پلی میں بین مذہبی کانفرنس سے مقررین کا خطاب:  

نارائن پیٹ: 01 ڈسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر کے کولم پلی میں واقع بارگاہ حضرت سید احمد قتال حسینیؓ کے548 واں سالانہ عرس کے موقع پر اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کے زیراہتمام 21 ویں کل ہند بین مذہبی کانفرنس سے عرس تقاریب کا آغاز ہوا۔بین مذہبی کانفرنس کی صدارت سید شاہ محمد محمد الحسینی سجادہ نشین گوگی شریف نے کی جبکہ نگرانی سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔اس کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے محبوب نگر ایم پی سرینواس ریڈی’ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی’ رکن اسمبلی گرمٹکال’ امتیاز اسحاق فینانس کارپوریشن چیرمین تلنگانہ’ مولانا سید مصطفٰی قادری کرناٹک’ سید شاہ عبدالرزاق قادری محبوب نگر’ سید جلال حسینی شمیم کوئل کنڈہ’ مولانا نعیم کوثر رشادی محبوب نگر ل’ مولانا عبدالناصر مظاہری’ نارائن پیٹ ضلع آر ٹی او آفیسر ویرا سوامی’ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر گویندا راجن کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ کل ہند بین مذہبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد بھائی چارگی اور یکجہتی کے ساتھ رہتے ہیں یہ ہندوستان کی پہچان ہے۔مقررین نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانوں سے انسانیت کا پیغام ملتا ہے۔ اور ہر شخص ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرے۔مقررین نے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کے ذریعہ ہندو مسلم اتحاد کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

 

مقررین نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد رہتے ہیں۔ یہ ہندوستان کی شناخت اور پہچان ہے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے مقررین نے سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے عوام میں ایک اچھا پیغام پیش کررہے ہیں۔ مقررین نے کہاکہ اسلام وہ مذہب ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے محفوظ رہے۔آخر میں سجادہ نشین درگاہ مولانا سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی’ مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی کے ہاتھوں مہمانوں کی گلپوشی کی گی۔ محبوب نگر ایم پی اور رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی ودیگر کے ہاتھوں مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے غریب طلباء میں کپڑوں کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی۔

 

اس کانفرنس کی نظامت عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے چلائی۔ اس موقع پر محمد شفیع چاند’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ محمد تاج الدین ضلع معاون رکن’ سرفراز حسین انصاری’ فضل احمد’ ودیگر موجود تھے۔ سید فیض پاشاہ کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button