جنرل نیوز

محبوب نگر میں جماعت اسلامی ہند کی رجوع اِلیٰ القرآن مہم‘مسجد عبادالرحمان میں خطاب عام کا انعقاد

*جماعت اسلامی ہند کی رجوع اِلیٰ القرآن مہم‘مسجد عبادالرحمان میں خطاب عام کا انعقاد*

 مولانا حامد محمدخان‘ جناب ایم۔این۔بیگ زاہد و دیگر کا خطاب

 

جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام ملک گیر سطح پر رجوع اِلیٰ القرآن مہم‘ /14 تا /23 اکٹوبر 2022 منائی جارہی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ مسلمان‘ قرآن مجید کی طرف پلٹو ۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند شہر کی جانب سے مسجد عبادالرحمان منی ٹینک بنڈ محبوب نگر پر خطاب عام کا انعقاد عمل میں آیا۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے پروگرام کی صدارت کی۔ خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کی ترقی و تنزل قرآن مجید سے وابستہ ہے اگر ہم قرآن مجید کو مضبوطی سے تھام لینگے اور اس کے احکامات پر عمل کرینگے تو ضرور بہ ضرور دونوں جہانوں میں سرخرو ہونگے اور عز ت و شہرت پائینگے۔ موجود دور میں مسلمانوں کی بڑی تعداد قرآن مجید کو پڑھنے سے بھی قاصر ہے۔ ہم اس مہم کے دوران عزم کریں کہ قرآن مجید کی تلاوت کو ہم اپنا روز مرہ کا معمول بنا لینگے‘ اس کی آیتوں پر غور و فکر کرینگے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے والے بنیں گے۔

 

اپنے صدارتی خطاب میں امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ قرآن وہ کلام ہے جو چیلنج بن کر دنیا میں آیا ہے۔آج تک بھی اس چیلنج کا جواب کوئی نہیں دے سکا۔ مولانا نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ مسلمانوں نے اس قرآن کو صرف ثواب کی کتاب سمجھا۔ جبکہ اس کتاب کا اصل مقصد ہدایت ہے اور یہ کتابِ ہدایت ہے‘ اُنہوں نے کہا کہ بغیر سمجھے قرآن پڑھنے سے بھی ثواب حاصل ہو تاہے لیکن اس کتاب کو نازل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ انسانوں کو خبر دار کراتا ہے کہ غلط کام کرنے اور غلط راستوں پر چلنے کا انجام کیا ہوگا۔

 

جناب ایم این بیگ زاہد‘ سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ و کنوینر مہم تلنگانہ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیا میں مسلمانوں کے پستی و زوال کا سبب قرآن سے دوری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم قرآن مجید سے مانوس ہوں اِسے اپنے رب کا پیغام سمجھ کر پڑھیں۔ ہماری ہر صبح کا آغاز تلاوت قرآن سے ہو۔ ہر شریک روزان پہلا کام ایک رکوع ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی عادت بنائیں ۔ اس موقع پرمخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اس کے قانون کو دنیا پر نافذ کرنے کی کوشش کریں۔ یہ اُسی وقت ممکن ہے جب ہم خود پہلے قرآن مجید کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں ۔ خطاب عام کا آغاز تلاوت کلام پاک مولانا صدیق عالم صاحب امام مسجد عبادالرحمان نے کیا۔اسکے بعد ناظم ضلع محبوب نگر محترم جناب محمد خواجہ پاشاہ صاحب نے افتتاحی کلمات مہم کے تعلق سے بیان کیا۔ محترم شیخ سراج الدین صاحب ناظم ضلع گدوال نے پروگرام کی نظامت کی۔

 

جناب محترم ڈاکٹر عبد الخالق راشد صاحب امیر مقامی شہر محبوب نگر نے کلمات تشکر پیش کیے اور اُن ہی کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔شرکاء میں شہر کے معززین۔ اور خواتین کی کشیر تعداد موجود تھی ۔ناراین پیٹ کے امیر مقامی جناب احمد خان زئی محمد عبد المجید جڑچرلہ کے رفقاء بھی موجود تھے اس خطاب عام کے ناظم جناب مرزا بدیع اللہ بیگ ابرار صاحب تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button