جنرل نیوز

پارلیمانی انتخابات۔ کھمم پارلیمانی نشست سے کانگریس کے امیدوار رگھو رام ریڈی کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی یقینی

موسم کی پرواہ کیئے بغیر ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی سے بھر پور استفادہ کیا۔۔۔ ان خیالات کااظہار کھمم کے کانگریس پارٹی آفس میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے کھمم ضلع کانگریس پارٹی صدر درگا اور کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے کیا آج کھمم کے کانگریس پارٹی آفس میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے کھمم ضلع کانگریس پارٹی صدر درگا اور کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کے کھمم پارلیمانی نشست سے کانگریس کے امیدوار رگھو رام ریڈی کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کھمم ضلع کی عوام نے ملک میں پھلی ہوی منافرت بیروزگاری مہنگائی اور فرقہ پرست طاقتوں اور فسطائی طاقتوں کے خلاف متحدہ طور پر کھمم ضلع کی عوام نے کانگریس کے امیدوار رگھو رام ریڈی کو اپنا قیمتی ووٹ دیا

 

درگا اور محمد جاوید نے کھمم ضلع کے عوام کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی حکومت آنے کے بعد کانگریس کی ضمانتوں کو عوام کے دہلیز تک پہنچایا گیا اور 15 اگست تک ریاست تلنگانہ میں کسانوں کے قرضے جات کو معاف کر دیاجائے اور الیکشن کوڈ ختم ہوتے ہی تلنگانہ کانگریس حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں غریب عوام کے لیے اندیرما اسکیم کے تحت مکانات کے تعمیرات کا کام بھی شروع کردیا جائے گا کانگریس حکومت وعدے نھی کرتی بلکہ وعدوں پر عمل کرکے بتاتی ہے نفرت کے ماحول کو ملک سے ختم کرنے کے لیے ملک کی عوام نے محبت کے پیغام اور ملک میں گنگا جمنی تہذیب کو پروان چڑھانے کے لیے عوام نے فرقہ پرست حکومت کے خلاف اپنے ووٹ کا استعمال کیا

 

اور ملک میں انڈیا اتحاد کی حکومت قائم ھوتے ھیں تمام ضمانتوں کو ملک بھر میں عمل کرتے ہوئے ملک کے مفاد میں عوامی حکومت تشکیل دیں جائے گی اور تانا شاہی اور فرقہ پرست حکومت کا زوال یقینی قرار دیتے ہوئے درگا اور محمد جاوید نے انڈیا اتحاد کے کانگریس کے امیدوار رگھو رام ریڈی کو تائید کرنے پر سی پی ایم سی پی آئی سی پی آئی ایم ایل کانگریس کے قائدین و کارکنان اور کھمم ضلع کے تمام ارکان اسمبلی کا بھرپور شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button