ایجوکیشن

محترمہ زیب النساء سکنڈری گریڈ ٹیچر ‘ کوٹگیر منڈل کی سرکاری ملازمت سے رضاکارانہ طور سبکدوشی

محترمہ زیب النساء دختر محمد مستان صاحب تاجر پارچہ’ بودھن اہلیہ ڈاکٹر معید جاوید سابق صدر شعبۂ اردو جامعہ عثمانیہ حیدرآباد نے بحیثیت سکنڈری گریڈ ٹیچر زائد از بیس سال سے خدمات انجام دی رہی تھی آج بروز دوشنبہ اپنی گھریلو اور نجی مصروفیات کے پیش نظرمنڈل پریشد پرائمری اسکول’ کوٹگیر سے رضاکارانہ طور پرملازمت سے سبکدوش ہورہی ہیں’ محترمہ زیب النساء اپنی سادگی’ ملنساری اور ہمدردی کے بطور اساتذہ اور طلبہ برادری میں یکساں طور پر مقبول رہی ہیں دوران ملازمت انہیں منڈل اور ریاستی سطح کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران مدد بہم پہنچانے والے تمام ساتھی اساتذہ’ منڈل ایجوکیشنل آفیسرز اور اساتذہ تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button