تلنگانہ

چیف منسٹر تملناڈو نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی تائید کا اعلان کردیا

نئی دہلی: تملناڈو کے چیف منسٹر اسٹالین نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی تائید کا اعلان کیا ہے۔

 

ایم کے اسٹالین کی قیادت میں ڈی ایم کے پارٹی نے باقاعدہ طور پر اس بات کا اعلان کیا کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو منعقد ہونے والے انتخابات میں ان کی حمایت کانگریس کے ساتھ ہے۔

 

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کی پارٹی کے کارکنوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کوشش کریں۔

 

واضح رہے کہ تملناڈو میں ڈی ایم کے اور کانگریس کے دوستانہ تعلقات ہیں اور آئیندہ سال منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کے لیے تشکیل شدہ انڈیا اتحاد میں ڈی ایم کے بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button