نیشنل

بی جے پی رکن اسمبلی گیانیندرکے خلاف کی جائےسخت کاروائی: محمد شاہ عالم

رائچور:کانگریس کے معروف نوجوان لیڈرمحمد شاہ عالم نے سابق وزیر داخلہ اور رکن اسمبلی اراگا گیانندرا کو برخاست کرنے کا ریاستی گورنر سے مطالبہ کیا،جنہوں نے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے اور وزیر جنگلات ایشور کھنڈرے کے بارے میں توہین آمیز بیانات دیئے تھے۔

 

 

 

محمد شاہ عالم نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے ارگاگیانندر کے بیان کی سخت مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی قائدین میں عزت، وقار اور شرم ہو تو ارگا کو فوری پارٹی سے نکال دیا جائے۔

 

 

 

انہوں نے کہاکہ آرگا گیانیندر نے بحیثیت رکن اسمبلی اپنے حلف کے خلاف کام کیا اور آئین کے کے وقار کو مجروح کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارٹی بھی ان کے بیان پر شرمندہ ہے اور سول سوسائٹی اس کے خلاف ہے۔ذات پات کی تفریق قانون کے خلاف ہے اور قومی لیڈروں کا حوالہ دے کر اور کرناٹک کے عوام کی پوری فلاح و بہبود کی توہین کرنا نسلی امتیاز کے مترادف ہے۔

 

 

 

گورنر کو اس کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور انہیں رکن اسمبلی کے عہدے سے برخاست کرنے کی کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی بھی اس سلسلے میں جدوجہد کی تیاری کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button