تلنگانہ

کرکٹ کھیلنےکے دوران ہارٹ اٹیک۔ حیدرآباد میں نوجوان کی موت

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں اچانک قلب پر حملوں کےواقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک سافٹ ویئر ملازم مانی کنٹھا کی کرکٹ کھیلتے ہوئے مہیشورم کے اسٹیڈیم میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ منی کنٹھا جو کوکٹ پلی کے ایک ہاسٹل میں رہ رہا تھا وہ کل اپنے دوستوں کے ساتھ اسٹیڈیم گیا ہوا تھا اورکرکٹ کھیل رہا تھا۔ کرکٹ کھیلتے ہوئے اس نے ایک اووربولنگ کی اوراس کے بعد جاکرکار میں بیٹھ گیا تھا کہ اچانک اس کی موت ہوگئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ قلب پرحملہ سے اس کی موت ہوئی۔ پولیس نے متوفی کے بھائی کی شکایت پر کیس درج کرلیا اورپورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button