نیشنل

شاہ رخ خان کے گھرمیں دیوار کود کر گھس گئے دو نوجوان

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے منت بنگلے میں دو نوجوان دیوا پھاند کرگھس گئے۔یہ واقعہ جمعرات کے پیش آیا۔پولیس کے مطابق دونوں نوجوان گجرات کے رہائشی ہیں اور وہ دیوار پھلانگ کر بنگلے میں داخل ہوئے۔ بروقت سیکورٹی والوں نے انہیں دیکھ کر پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ دونوں کی عمر 19-20 سال بتائی جاتی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوان شاہ رخ خان کے مداح ہیں اور ان سے ملنے گجرات سے ممبئی آئے تھے اورانہوں نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی کو چکمہ دے کر وہ دیوار پھلانگ کر بنگلے کے اندر داخل ہوئے اورانھیں پکڑ لیا گیا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بغیر اجازت کے تجاوزات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ پولیس مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button