تلنگانہ

بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کے خلاف کریم نگر میں ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کا احتجاج _ ضلع کلکٹر کو یاداشت

کریم نگر 22/اگسٹ‌  (پریس ریلیز ) گجرات حکومت کی جانب سے بلقیس بانو کیس میں ملوث 11مجرموں کی رہائی انتہائی بدبختانہ اور غیر منصفانہ ہے مرکزی حکومت بلاکسی تاخیران مجرموں کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیں بصورت دیگر پورے ملک میں اس فیصلہ کے خلاف اجتجاج ہوگا

 

،آج کلکٹر یٹ کریم نگر کے روبرو باب الداخلہ پر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی مینارٹی سل کے ریالی کے اختتام پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے TRS سینئرقائد و سابق ضلع پریشد کو اپشن ممبرایڈوکٹ جمیل نے یہ بیان دیا ایڈوکیٹ جمیل نے صدر جمہوریہ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نام ایک تحریری مکتوب کے ذریعہ پر زور مطالبہ کیا کہ مجرموں کو ان کے جرم کے مطابق سزا دی جائے اور انہیں بلا تاخیر جیل بھیج دیا جائے ۔

 

اس موقع پر TRS اقلیتی قائدین محمد عرفان الحق حج کمیٹی ممبر ،شیخ یو سف،محمد افتخار ، محمد نعیم ،محمد صابر،سرور، محمد واجد ،تبریز،میر شوکت علی ،اور متولی درگاہ حضرت کریم اللہ شاہ کریم نگر سید منصور توکلی شاہیین نے دیگر قاہدین کے ہمراہ کلکٹریٹ کریم نگر آڈیٹوریم پہنچ کر ایڈشنل کلکٹر کریم نگر گریما اگروال کو ایڈوکیٹ جمیل نے تحریری یاداشت پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button