مبارکباد

تلنگانہ یونائٹیڈ ایڈیٹرس اسوسی ایشن کی جانب سے ممتاز صحافی نعیم وجاہت کی گلپوشی بضمن حج کو روانگی

تلنگانہ یونائٹیڈ ایڈیٹرس اسوسی ایشن کی جانب سے ممتاز صحافی نعیم وجاہت کی گلپوشی بضمن حج کو روانگی

 

حیدر آباد ۔ ( پریس نوٹ ) تلنگانہ یونائٹیڈ ایڈیٹرس اسوسی ایشن ، حیدرآباد کے زیر اہتمام علی گلشن نور خاں بازار حیدر آباد میں ممتاز صحافی جناب نعیم وجاہت (سیاست) کی گلپوشی ضمن حج کو روانگی عمل میں آئی ۔

 

صدر اسوسی ایشن جناب میر ہادی علی مد میر علی روز نامہ بے مثال نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال ماہ ذی الحجہ میں ساری دنیا کے لاکھوں کروڑوں بندگان خدا دنیاوی قیود سے بے نیاز ہو کر اپنے معبود حقیقی کے سامنے سجدہ ریز ہونے کے لئے کعبتہ اللہ شریف جا کر سجدہ کرتے ہیں ۔آج یہ سعادت جناب نعیم و جاہت کو حاصل ہورہی ہے جنہیں ہم آج مبارکباد پیش کر رہے ہیں ۔

 

اس موقع پر قیم وجاہت کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے جناب رشید فاروقی (روز نامہ انگارے ) ، مولا نا دلدار حسین عابدی ( روزنامه دلدار بند ) ، جناب تجمل حسین (ایڈیٹر حیدر آباد ایکسپرلیں)، جناب زین العابدین ناہید (ایڈیٹ این ڈی اے)، جناب سید عابد حسین رضوی عرفان ، احسان علی جعفری، عظیم حیدر آبادی اور دیگر صحافی بر اور ایسے تعلق رکھنے والے حضرات نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button