انٹر نیشنل

6 سالہ طالب علم کی فائرنگ میں ٹیچر زخمی _ امریکہ کے اسکول میں واقعہ

حیدرآباد _ 7 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ ورجینیا کے رچ نیک ایلیمنٹری اسکول میں 6 سالہ طالب علم نے ٹیچر  پر فائرنگ کردی۔ اس واقعہ میں شدید زخمی ہونے والے ٹیچر کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ نیوپورٹ سٹی، ورجینیا میں ہونے والے واقعہ میں کوئی اور طالب علم زخمی نہیں ہوا۔ ورجینیا کے میئر فلپ جونز نے کہا کہ اس معاملے میں ملزم چھ سالہ لڑکے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم اور ٹیچر کے درمیان جھگڑا ہوا اس کے بعد  لڑکے نے فائرنگ کردی۔ نیوپورٹ پولیس چیف اسٹیو ڈریو نے کہا کہ انہیں دوپہر دو بجے کے قریب فائرنگ کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ان کی ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ اعلیٰ پولیس افسران نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تاہم پولیس نے اس معاملے پر واضح نہیں کیا کہ طالب علم کی جانب سے فائر کی گئی بندوق کہاں سے آئی۔اس واقعہ کے بعد پرائمری اسکول میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button