نیشنل

بلقیس بانو کیس۔ تین مجرم سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی: بلقیس بانو کیس کے تین مجرم سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے اور انہوں نے خود سپرد ہونے کے لیے کچھ وقت طلب کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کی جانب سے 11 قصور واروں کو بری کرنے کے فیصلہ کو منسوخ کر دیا تھا اور دو ہفتوں کے اندر ان تمام کو خود سپرد ہونے کی ہدایت دی تھی۔عدالت کے احکامات کے ساتھ ہی قصور واروں کو پکڑنے کے لیے جب پولیس ان کے گھر پہنچی تو ان میں سے بعض کے گھروں پر قفل پڑے ہوئے تھے۔

 

اس دوران آج تین مجرموں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے انہیں خود سپرد ہونے کے لیے کچھ وقت دینے کی خواہش کی۔ ان مجرموں نے بتایا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر انہیں کچھ وقت چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button