نیشنل

بریکنگ نیوز:دہلی یونیورسٹی کے پروفیسرسائی بابا کو بری کرنے کے فیصلہ پرسپریم کورٹ نے لگائی روک

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کو بری کرنے کے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ سائی بابا پر مبینہ طور پر ماؤنوازوں سے روابط رکھنے اور ان کی مدد کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر سائی بابا کو کل بامبے کورٹ نے با عزت بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا ۔ واضح رہے کہ انھیں 5 سال قبل ماؤنوازوں سے روابط کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا کل ممبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے اس معاملے میں پروفیسر سائی بابا کو بری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اور انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button