تلنگانہ

تلنگانہ کے آٸمہ و موذنین 5 ماہ سے اعزازیہ سے محروم

اوٹکور : تلنگانہ کے آٸمہ و موذنین کئی مہینوں سے اعزازیہ سے محروم ہیں۔مجلس اتحادالمسلمین اوٹکور ٹاٶن جنرل سکریٹری جناب حافظ عبدالرحمن نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ پابندی سے ماہانہ اجراٸی کے تمام وعدے کان خوش کرنے تک محدود کبھی سنجیدگی سے اقدامات نہیں کٸے گٸےماہ مقدس رمضان کا آغاز ہوگیا ہے مسلمان بڑی عقیدت و احترام سے عبادتوں میں مصروف ہوگٸے ہیں مگر ریاست تلنگانہ کے آٸمہ و موذنین مساٸل سے دوچار ہیں کئی اضلاع میں گذشتہ پانچ ماہ سے ان کے اعزازی بقایاجات جاری نہیں کٸے گٸے ہیں جبکہ چند اضلاع میں  دو ماہ سے باقی ہیں جس سے آٸمہ و موذنین کافی پریشان ہیں حکومت کا یہ رویہ کافی تکلیف دہ ہے ہر ماہ پابندی سے اعزازیہ جاری کرنے کی بجاٸے اس کو زیر التوا رکھتے ہیں حکومت کی مجرمانہ غفلت سے مسلمانوں میں مایوسی و ناراضگی پاٸی جارہی ہے۔اس موقع پر موصوف نے حکومت تلنگانہ کے وزیر اعلی چندرشیکھرراو و وزیر فینانس ہریش راٶ سے مطالبہ کیا کہ اس پر ہمدردانہ غور فرماکر عملی جامہ پہناٸیں تو تلنگانہ کے آٸمہ و موذنین ان کے شکر گذار رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button