نیشنل

یوگی آدتیہ ناتھ نے نظام حکومت کےخلاف لڑتے ہوئے مرنے والوں کو پیش کیا خراج

رائچور: اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کرناٹک کےرائچور میں بی جےپی امیدواروں کے لئےانتخابی مہم چلائی ہے۔ انتخابی جلسےسے خطاب کرتےہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ وہ ہری داس کی سرزمین کوسلام کرتےہیں۔ جہاں کرشنا ندی بہتی ہے۔ یہ ہری داس کی سرزمین ہے، ہندوستان کے سناتن دھرم کا پیغام دور دور تک پھیل چکا ہے۔ میں ان شہریوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے نظام کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ میں ایودھیا کی مقدس سرزمین سے یہاں آیا ہوں۔ چونکہ اتر پردیش اور کرناٹک میں رام ہنومان کا رشتہ ہے، میں آج ہنومان کی سرزمین پر آکر خوش ہوں۔ مودی کی قیادت میں ہندوستان بھی ترقی کر رہا ہے۔ پوری دنیا ہندوستان کی ترقی دیکھ رہی ہے۔انہوں نےکہاکہ جس طرح رامائن کے دوران ہنومان نے قربانی دی تھی، اب مودی ملک کے لیے قربانی دے رہے ہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ نےکہاکہ اتر پردیش میں ڈبل انجن والی حکومت نےرام راجیہ کاخواب پوراکردکھایاہے۔انہوں نےکہاکہ بی جےپی دورحکومت میں

ملک میں سبھی شعبے ترقی کررہےہیں۔اور ٹیکسٹائیل پارک بھی قائم کیاجارہاہے۔یوگی نےکہاکہ کانگریس دورحکومت میں کسانوں پر حملےکئےجاتےتھے۔لیکن بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد کسان سر اٹھا کر گھوم رہے ہیں۔انہوں نےبتایاکہ لوگ اتر پردیش سے اتنا پیار کیوں کرتے ہیں یہ ڈبل انجن والی حکومت کا کارنامہ ہے۔یوپی کےچیف منسٹرنے رائچورایئرپورٹ کوپوراکرنےکایقین دلایا۔آدتیہ ناتھ نے کہاکہ بی جےپی حکومت نے پی ایف آئی کوختم کردیاہے۔اورجب سے پی ایف آئی نے کبھی سر نہیں اٹھایا۔ انہوں نےکہاکہ والمیکی جینتی اتر پردیش کے تمام مندروں میں منائی جاتی ہے۔ ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر تعمیر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button