ایجوکیشن

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز پر تعلیم _ عادل آباد اسٹڈی سنٹر میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کے لئے اہم اطلاع

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز پر تعلیم کا آغاز ہو چکا ہے۔سید ابو مظہر رضا کوآرڈینیٹر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر عادل آباد کے بموجب تعلیم سال 2022-23 کے لئے فاصلاتی طرز تعلیم کے مختلف پروگرامز ایم اے (اردو،انگریزی،اسلامک اسٹڈیز)بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلومہ ان ٹیچ انگلش،ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن،سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش میں داخلے جاری ہیں۔کوآرڈنیٹر سید ابو مظہر رضا نے بتایا کہ ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم 31 جولائی 2022 سے ہی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خواہشمند طلبہ و طالبات داخلہ ویب پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in پر اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20اکتوبر 2022 ہے۔جبکہ فیس ادائیگی کے لئے 31اکتوبر 2022 مقرر ہے۔سید ابو مظہر رضا کے مطابق دوسرے اضلاع کے طلبہ بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔عادل آباد میں اشوک روڈ قدیم بس اسٹانڈ کے قریب واقع مولانا آزاد اسٹڈی سنٹر سٹی جیمس انگلش ہائی اسکول میں صبح 10 بجے تا شام 6 بجے تک آن لائن داخلہ فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔امیدوار طلبہ مزید تفصیلات کے لیے سید ابو مظہر رضا موبائل نمبر 9440386036 یا پرنسپل معظم مسعود موبائل نمبر 9440441596 کے علاوہ شیخ الباس سے 8099885778 موبائل فون نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button