جرائم و حادثات

لاری ، آدھا کلو میٹر دور تک کار اور موٹر بائیک کو گھسیٹ کر لے گئی _ ویڈیو دیکھیں

لکھنو_ 8 اگست ( اردولیکس) اتر پردیش کے مین پوری میں ایک لاری نے کافی دہشت مچا دی۔ سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر دیویندر سنگھ یادو کی کار اتوار کی رات مین پوری میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ڈرائیور نے لاری کو روکے بغیر تقریباً آدھا کلومیٹر تک کار کو گھیسٹتے ہوئے لے گیا ۔ اسی دوران ایک اور موٹر سائیکل بھی کار سے لگ کر لاری کے ساتھ چلی گئی ۔ لیکن مقامی لوگوں نے لاری کا پیچھا کیا اور اسے 500 میٹر جانے کے بعد روک دیا۔ لیکن کار  میں موجود لوگوں کو کوئی زخم  نہیں آئے اور سب نے راحت کی سانس لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاری ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حادثہ کا ویڈیو دیکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button