جنرل نیوز

حج سوسائٹی نظام آباد کا اجلاس ، 10مارچ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ مقرر ، سوسائٹی کی جانب سے مفت رہنمائی بعد عازمین حج استفادہ حاصل کریں 

نظام آباد 13 /فروری (اردو لیکس)محمد نصیرالدین سکریٹری حج سوسائٹی نظام آباد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ حج سال 2023 کااعلامیہ آچکا ہے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10/مارچ 2023 مقرر کی گئی ہے حسب سابق عازمین کے لئے حج سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے مفت خدمات کا باضابطہ آغاز عمل آے گا اجلاس کی صدارت مولانا شیخ اسماعیل عارفی نے مولاناعبدالقیوم شاکرالقاسمی کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہو اجلاس ہذا میں بتایاگیا کہ سال حال حج کے لئے درج ذیل دستاویزات درکاررہیں گے

موبائل نمبر بلڈگروپ

پاسپورٹ جس کی مدت میعاد 3/فبروی 2024 ہوں پاسپورٹ سائز فوٹوز، آدھارکارڈ، پیان کارڈ ۔بینک اکاونٹ پاس بک یامنسوخ شدہ چیک۔ کویڈ سرٹیفکٹ ۔نیز ایک فارم میں چارافراد درخواست دے سکتے ہیں اسی طرح 45 سال سے زیادہ عمر والی خواتین تنہاء درخواست دینے کی بھی مجاز ہوں گی اور 70 سالہ معمر افراد اوران کے ہمراہ ایک مددگار کا کوٹہ بھی محفوظ رہے گا خواہشمند عازمین حج شہر نظام آباد میں قائم کردہ مرکزی دفتر تبارک ہائی اسکول اور ہیلپ سنٹر نزاکت جویلرس احمدی بازار ۔دفتر سینیر سٹیزن احمد پورہ کالونی سے راہ نمائی حاصل کرسکتے ہیں علاوہ ازیں آرمورمیں مفتی رفیق ذاکر امام وخطیب جامع مسجد پرکٹ سے اوربودہن کے افراد محمد سعداللہ سے راہ نمائی حاصل کریں واضح رہیکہ شہر نظام آباد میں گذشتہ کئ برسوں سے عازمین حج کی مفت خدمات جاری ہیں سال حال بھی آن لائن فارم ادخال سے لے کر حج سے واپس آنے تک کی راہ نمائی کے لئے مذکورہ مراکز پر افراد موجود رہیں گے ان سے تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے. اجلاس میں طے کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اکابر علماء کرام کومدعو کرکے عازمین وعازمات کے لئے تین تربیتی اجتماعات منعقد ہونگے جن میں سے ایک اجتماع قبل رمضان منعقد ہوگا اس اجلاس میں وسیم احمد خان خازن افضل الدین , سنئیر جرنلسٹ احمد علی خان عبدالباری افتخاراحمد،محمد صدیق حامدعلی عبدالحمید اساتذہ کرام الحسن ودیگر شریک تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button