جرائم و حادثات

حیدرآباد یوتھ کریج کے سلمان خان کے خلاف لگایا گیا پی ڈی ایکٹ درست ہے : تلنگانہ ہائی کورٹ کا فیصلہ

حیدرآباد _ 30 جون ( اردولیکس ) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حیدرآباد یوتھ کریج نامی این جی او کے سلمان خان کے خلاف لگائے گئے پی ڈی ایکٹ کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ملزم جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ جرائم کرتا ہے، تو پولیس اسے پی ڈی ایکٹ کے تحت حراست میں رکھ سکتی ہے

 

جسٹس لکشمن اور جسٹس سری سودھا پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے حیدرآباد کے  سلمان خان کے خلاف لگائے گئے پی ڈی ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارج کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ جیل سے رہائی کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف تقریباً 10 مقدمات درج کیے ہیں حیدرآباد یوتھ کریج کے نام سے ایک این جی او قائم کرتے ہوئے جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزام میں اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی روک تھام ایکٹ کے تحت بھی پولیس نے مختلف مقدمہ درج کئے تھے ۔ جس پر حکومت نے سلمان خان کے خلاف پی ڈی ایکٹ لگایا ۔

 

تاہم سلمان خان کی اہلیہ نے ہائی کورٹ میں پی ڈی ایکٹ کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی۔جس کو ہائی کورٹ نے آج خارج کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button