تلنگانہ

حیدرآباد میں انڈین کار ریسنگ لیگ کا آغاز

حیدر آباد۔ 20 نومبر (اردولیکس)  حیدرآباد کے حسین ساگر جھیل کے پاس ملک کی سب سے پہلی انڈین کار ریسنگ لیگ کا آغاز ہوا۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک را ما راؤ نے انڈین کار ریسنگ لیگ کا رسمی طور پر افتتاح کیا۔ اس کار ریس  میں حیدر آباد کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ ہرٹیم میں دو ہندوستانی اور دو بین الاقوامی ڈرائیورس شامل ہیں ۔ ان میں ایک خاتون بھی ہے۔ شہر میں پہلی مرتبہ ہونے والی فارمولہ کار دوڑ کو دیکھنے کے لئے عوام کا ایک ہجوم امڈ آیا تھا۔ چوں کہ یہاں پہلی مرتبہ اس دوڑ کا اہتمام ہو رہا ہے اس لئے ڈرائیوروں نے بھی احتیاط سے دوڑ میں حصہ لیا۔ اگر چہ ان گاڑیوں کی مکمل رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے تاہم ہجوم کو پرسکون رکھنے کے لئے ڈرائیوروں نے 140 تا 150 کلومیٹر کی رفتار سے ہی دوڑ میں حصہ لیا۔

 

عہد یداروں نے بتایا کہ کل اتوار ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ بھیٹر ہونے کی توجہ ہے۔ اصل فارموله ای کار رئیس 11 فروری 2023 کو منعقد ہوگی۔ انڈین ریسنگ کا آج اور کل اہتمام کیا جارہا ہے تا کہ اصل کار ریسنگ تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ انڈین ریسنگ میں 50 فیصد ہندوستانی اور 50 فیصد غیر ملکی حصہ لے رہے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس کار دوڑ کو دیکھنے کے لئے ابھی تک 7,500 ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ اس ریسنگ کے جملہ 18 موڑ ہیں اور اس راستہ میں مختلف مقامات پر شائقین کے لئے پوپلینس بنائے گئے ہیں۔ جملہ 30 ہزار شائقین کی گنجائش ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button