جنرل نیوز

گاندھی جی کی تصویر بنانے والی طالبہ عفیفہ ایوارڈ کے لئے منتخب

نارائن پیٹ: 11 اگسٹ (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر پر واقع ماڈرن ہائی اسکول میں آزادی کے 75 سالہ امرت مہتسو کے پیش نظر سواتنترا بھارتا وجراتساوالو پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا اس پروگرام میں جماعت اول تا دہم جماعت کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اور اپنے ہنرمندی کا بہترین مظاہرہ کیا نتائج کے موقع پر ممتحنوں نے متفقہ طور پر جماعت نہم کی طالبہ عفیفہ ماہرخ بنت اشرف علی جنہوں نے گاندھی جی تصویر بنائی تھی انہیں یوم آزادی کے موقع پر انعام دینے کیلئے انکے نام کو قطعیت دی گئی۔ اس موقع پر صدر مدرس ذاکر حسین تاج’ مناذر احمد و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button