ایجوکیشن

پری پرائمری ٹیچرس ٹریننگ کورس

حیدرآباد: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے مسلمہ پری پرائمری ٹیچرس ٹریننگ کورس کا جلد ڈان انسٹی ٹیوٹ آف پری پرائمری ٹیچرس ٹریننگ (ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ) میں آغاز عمل میں آئے گا۔ یہ 3 ماڈیولس پر مشتمل 9 ماہ کا ایک کورس ہے۔

اس کورس کے دوران تھیوری اور پریکٹیکلس کے ذریعے سرگرم تربیت دی جائے گی۔ مونٹیسری میتھڈ کی تعلیم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انگریزی بول چال بھی سکھائی جائے گی‘ نیز تجربہ کار اور معروف ماہرین تعلیم کے لکچرس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کورس میں شرکت کے لئے کم سے کم صلاحیت ایس ایس سی ہے۔

اس کورس کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جو پوری دنیا میں قابل قبول ہوگا۔ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ فضل الرحمن خرم نے طالبات سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔ داخلوں کے لئے ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ پر راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button