انٹرٹینمنٹ

حیدرآباد میں ہونے والے پاکستان کے میچ سے متعلق بی سی سی آئی کا اہم بیان

حیدرآباد _ ورلڈ کپ 2023 کے ایک  حصہ کے طور پر، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ لیکن اس وقت حیدرآباد میں گنیش تہوار اور میلاد النبی  کی وجہ سے شائقین کو اس میچ کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے اس میچ کے ٹکٹ بک کروانے والے پریشان ہیں۔ جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹکٹ خریدنے والوں کو پیسے واپس کر دیں گے۔

 

ورلڈ کپ 2023 ٹورنامنٹ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں تین علاقوں میں وارم اپ میچوں کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس میں ترواننتا پورم، گوہاٹی اور حیدرآباد شامل ہیں۔

 

پاکستانی ٹیم 27 ستمبر کی صبح لاہور سے دبئی کے راستے حیدرآباد پہنچے گی۔ پاکستان جسے   29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہے ، اسی مقام پر 3 اکتوبر کو اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button