جنرل نیوز

عادل آباد مجلس کی جدید ٹاؤن باڈی _ شیخ نزیر احمد کو ٹاؤن صدر اور سید شاہ راشد الحق ٹاؤن جنرل سیکرٹری منتخب

نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر رکن اسمبلی نامپلی و انچارج مجلس اتحاد المسلمین عادل آباد جناب جعفر حسین معراج ، تنظیم اے آئی ایم آئی ایم انچارج سید حق نزیر سابق کارپوریٹر شکیل محمود کی نگرانی میں عادل آباد مجلس اتحاد المسلمین کے بالآخر بڑے انتظار کے بعد ٹاؤن باڈی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین عادل آباد بحیثیت ٹاؤن صدر شیخ نزیر احمد اور جنرل سیکرٹری سید شاہ راشد الحق کو منتخب کیا گیا ۔ جبکہ ان جوائنٹ سیکرٹری شکیل احمد شاہد خان،عرغان خان،محمد روہیت،خازن این اشوک کی موجودگی میں انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے جعفر حسین معراج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹاؤن باڈی کے ذمہ داران کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مزید تفصیلات سے واقف کروایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button