نیشنل

راہل گاندھی ہتک عزت مقدمہ کی سپریم کورٹ میں سماعت۔ گجرات حکومت کو نوٹس

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے کانگریس قائد راہل گاندھی کی درخواست پر حکومت گجرات اور اوردیگر کو نوٹس جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ مودی سر نیم معاملہ میں ہتک عزت کے مقدمہ زیریں عدالت نے راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا۔

 

 

قبل ازیں اس معاملہ میں راہل گاندھی کو سورت کی عدالت نے دو سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انھیں نا اہل قراردیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کی درخواست پر شکایت کنندہ اور گجرات کے بی جے پی کے رکن اسمبلی پورنیش مودی کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے سے متعلق مقدمہ کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

 

 

شکایت کنندہ پورنیش مودی نے نوٹس کا جواب داخل کرنے کے لیے عدالت سے 21 دن کا وقت طلب کیا تھا لیکن عدالت نے انہیں 10 دن کی مہلت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button