نیشنل

سینئر ایڈوکیٹ ، مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری ظفریاب جیلانی کا انتقال

نئی دہلی: سینئر ایڈوکیٹ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری ظفریاب جیلانی کا آج صبح لکھنؤ میں انتقال ہو گیا۔ وہ 73 سال کے تھے۔ جیلانی کے فرزندنظم ظفریاب نے بتایا کہ ان کے والد نے لکھنؤ کے نشاد اسپتال میں صبح تقریباً 11.50 بجے آخری سانس لی۔ وہ کافی عرصے سے خرابی صحت سے متاثرتھے۔ پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔جیلانی بابری مسجد معاملہ میں وکیل تھے اور اتر پردیش کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بھی رہ چکے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button