تلنگانہ

تلنگانہ میں زلزلہ کے جھٹکے

کھمم _ 19 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع میں ہفتہ  کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ضلع کے مانوگورو میں ہفتہ کی شام کو اچانک زلزلہ آیا۔ زمین تقریباً دو سیکنڈ تک ہلتی رہی۔ لوگ خوف  کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے کیونکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ اچانک زلزلے کی وجہ سے کیا ہونے والا ہے۔تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

متعلقہ خبریں

Back to top button