جنرل نیوز

محبوب نگر میں ہفتہ کو منعقد شدنی جلسہ عام کو کامیاب بنانے نارائن پیٹ ضلع کے مجلسی قائدین کی اپیل

نارائن پیٹ: 18 اگست (اردو لیکس) نارائن پیٹ مجلس قائدین نے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ 20 اگسٹ بروز ہفتہ کو محبوب نگر میں منعقد عظیم الشان جلسہ کو کامیاب بنانے اور نارائن پیٹ کے مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ مجلس قائدین نے کہا کہ ملک کی جد و جہد آزادی میں دیگر ابنائے وطن کے ساتھ مسلمانوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں لیکن آج ملک آزاد ہونے کے بعدہمارے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش کردیا گیا اور ملک کی آزادی کا ذکر آتا ہے ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ذکر نہیں کیا جاتا ۔ فی زمانہ یلازمی ہو گیا ہے نئی نسل کو ہمارے مسلم مجاہدین آزادی کی۔قربانیوں سے واقف لروانا لازمی ہے نہ صرف ہماری۔نسلوں کو بلکہ ابنائے وطن کو بھی احساس دلانا لازمی ہے ۔اسی ضمن میں مسلمانان محبوب نگر کی جانب سے مستقر محبوب نگر کے الماس فنکشن ہال رامیا بولی میں ایک جلسہ عام بعنوان "جدو جہد آزادی میں مسلمانوں کارول ” 20 اگسٹ کو منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل مجلس اتحادالمسلمین کے علاوہ علامہ مولانا ضیاء الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ،مولانا حامد محمد خان صدر جماعت اسلامی تلنگانہ ،شہزادہ غوث آعظم علامہ مولانا آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی المعروف علی پاشاہ قادری ،کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے مقامی علماء بھی مخاطب کرینگے ۔ تمام مسلمانان ضلع نارائن پیٹ سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہمارے اسلاف کی سنہری تاریخ کو دنیا کے سامنے لانے والے اس عظیم الشان جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں۔ نارائن پیٹ ضلع مجلس صدر عبدالقدیر منڈاسگھر ‘ ٹاؤن صدر مجلس محمد تقی چاند و رکن بلدیہ نارائن پیٹ ‘ سید محمود میاں معاون رکن بلدیہ مجلس ‘ عبدالقادر بچھو ضلع خازن’ محمد شریف قریشی’ محمد تقی چاند پیر’ محمد طاہر جوائینٹ سکریٹری مجلس’ شہاب الدین چاند خازن’دیگر مجلس قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button