ایجوکیشن

پروفیسر ودیا وردھنی تلنگانہ یونیورسٹی کی نئی رجسٹرار مقرر

 

نظام آباد:18/ اگست (اُردو لیکس) وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی ڈاکٹر رویندر نے یونیورسٹی رجسٹرار کی حیثیت سے پروفیسر بی ودیا وردھنی کا تقرر عمل میں لایا۔ انہیں اس عہدہ پر فائز کئے جانے پر انہوں نے وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی ڈی رویندر سے اظہار تشکر کیاہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ تمام کے تعاون سے اڈمنسٹریشن اور یونیورسٹی کی ترقی کیلئے خدمات انجام دیں گے۔ رجسٹرار ودیا وردھنی کو وائس چانسلر ڈی رویندر نے ان کی شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ علاوہ ازیں فیکلٹیز اور آؤٹ سورسنگ عملے کی جانب سے نئے رجسٹرار ودیا وردھنی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button