تلنگانہ

یاد رکھیں، جو آج بلقیس بانو کے ساتھ ہوا وہ کل ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے : تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو کا ضمیر کو جھنجھوڑنے والا پوسٹ

حیدرآباد _ 18 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر و ٹی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر تارک راماراو نے آج دوسرے دن بھی گجرات کی بلقیس بانو کی عصمت ریزی کرنے والے 11 مجرموں کی رہائی پر بی جے پی پر  جم کر تنقید کی۔

انہوں نے ٹیوٹر پر بلقیس یانو کے مجرموں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان مجرموں کا ایسا پھولوں اور مٹھائی کے ساتھ ایسا استقبال کیا گیا کہ جیسے وہ جنگی ہیرو ہیں اور مجاہدین آزادی ہیں۔

تارک راما راو  نے کہا کہ بلقیس بانو کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں کی رہائی ہمارے ملک  پر داغ ہے۔ ریپ کرنے والوں کو ہار پہنائے جاتے ہیں اور جنگی ہیرو اور آزادی کے جنگجوؤں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ یاد رکھیں، جو آج بلقیس بانو کے ساتھ ہوا وہ کل ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button