تلنگانہ

تلنگانہ کاغذ نگراقلیتی گروکل اسکول میں کھانا کھانے کے بعد 52 طلباء متاثر

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کاغذنگر میں اقلیتی گروکل اسکول میں کھانا کھانے کے بعد52 طلباء بیمار ہوگئے۔ان تمام کو علاج کے لئےہاسپٹل میں داخل کروایاگیا۔ضلع مجسٹریٹ عادل آباد پربھاکر ریڈی نے بتایاکہ گذشتہ شب کاغذنگر مائناریٹی بوائز ہاسٹل گروکل کے 27طلبا نے الٹیوں اورمتلی کی شکایت کی۔اس معاملہ میں تفصیلی جانچ کے احکام جاری کردیئے گئے ہیں اوراس معاملہ کی جانچ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب باورچی نے اسٹاف کی کمی کے سبب پکوان سے پہلے اس میں استعمال ہونے والی اشیا اورچاول کو دھونے سے گریز کیا گیا۔ سرکاری طورپر27 طلباء کے متاثرہونے کی توثیق کی گئی ہے جبکہ غیرسرکاری اطلاعات کے مطابق طلباء کی تعداد 52 ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button