جنرل نیوز

نظام آباد کانگریس کے زیر اہتمام 20 اگست کو کل ہند عظیم الشان مشاعرہ _ ملک کے ممتاز و نامور شعراء مدعو

محبان اُردو سے کثیر تعداد میں شرکت کی کنونیر مشاعرہ مسعود احمد اعجاز کی اپیل

 آل انڈیا کانگریس پارٹی نظام آباد کے زیر اہتمام
کل ہند عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد۔ملک کے ممتاز و نامور شعراء کی شرکت

محبان اُردو سے کثیر تعداد میں شرکت کی کنونیر مشاعرہ مسعود احمد اعجاز کی اپیل

نظام آباد:19/ اگست (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر آل انڈیا کانگریس پارٹی نظام آباد کے زیر اہتمام 20/ اگست بروز ہفتہ بعد نماز عشاء شہر کے لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر کل ہند مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔

 

آج کانگریس بھون نظام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد مسعود اعجاز سینئر کانگریس قائد کنونیر مشاعرہ،محمد احمد سابق کارپوریٹر و قائد کانگریس، محمد عیسیٰ،محمد عبدالاعجازصدر ٹاؤن میناریٹی ڈپارٹمنٹ کانگریس نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتہ شعراء وجئے تیواری (مدھیہ پردیش)، حامد بھساولی، انورامان (آگرہ)، نعیم فراز (آکولہ)، شکیل حیدر (کانپور)، اطیب اعجاز (حیدرآباد)،مزاحیہ شعراء کرام، چچا پالموری، وحید پاشاہ قادری، اقبال شانہ، شیخ احمد ضیاء کے علاوہ مقامی و ضلعی شعراء اپنا کلام سنائیں گے۔مشاعرہ کی صدارت سید نجیب علی(ایڈوکیٹ) سابق ریاستی رکن بورڈ آف گورنر و سینئر قائد کانگریس کرینگے۔مشاعرہ کے نظامت و فرائض مستقیم ارشد (پونہ) انجام دیں گے۔ اس مشاعرہ کی سرپرستی طاہر بن حمدان انچارج حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی کرینگے۔

 

مشاعرہ میں بحیثیت مہمانان خصوصی مہیش کمار گوڑ ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ کانگریس کمیٹی، پی سدرشن ریڈی سابق ریاستی وزیر، مدھو گوڑ یاشکی مہم کمیٹی چیرمین کانگریس کمیٹی، محمد علی شبیر سابق ریاستی وزیر، ای ا نیل سابق گورنمنٹ وہپ، بالکنڈہ، جی گنگادھر جنرل سکریٹری ٹی پی سی سی شرکت کریں گے۔ جبکہ مہمانان اعزازی مانالا موہن ریڈی صدر ضلع کانگریس کمیٹی، کیشو وینو ٹاؤن صدر کانگریس، ڈاکٹر بھوپت ریڈی سابق ایم ایل سی، کے ناگیش ریڈی سابق چیرمین مارکٹ کمیٹی، شیکھر گوڑ سابق چیرمین او بی سی، گڑگو روہیت کارپوریٹر، اے بی سرینواس چنا سینئر قائد کانگریس آرمور، ذاکر حسین ضلع جنرل سکریٹری کانگریس، محمد عرفان علی صدر ضلع اقلیتی سیل کانگریس کانگریس پارٹی نظام آباد، عبدالاعجاز صدر ٹاؤن اقلیتی سیل، رام بھوپال ریاستی سکریٹری کانگریس پارٹی ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کل ہند مشاعرہ کے ضمن میں ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی محمد عیسیٰ، محمد احمد، اسد بن حمدان، حبیب مصطفی الکاف، محمد افتخار احمد، جمیل خان المعروف جے کے، معین یونس، نواز الدین، عارف خان، ذاکر حسین این آر آئی شامل ہے۔ مسعود احمد اعجاز نے ضلع نظام آباد کے محبان اُردو سے اس مشاعرہ میں خصوصی طور پر شرکت کرنے اور اسے یادگار مشاعرہ میں تبدیل کرنے کی محبان اُردو سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اس مشاعرہ کی کامیابی کیلئے بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کے سلسلہ میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button