جنرل نیوز

نظام آباد سیکولر فورم اڈھاک کمیٹی کی تشکیل _ مولانا حیدر قاسمی کنوینر فورم

وکلاء اور صحافی معاونین اراکین کی حیثیت سے شامل

نظام آباد… 27/اگست,(اردو لیکس)ملک کے موجودہ نامناسب حالات میں مسلمانوں کا موقف اور سیاسی. سماجی اور عوامی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر شہر کی نمائندہ شخصیات اور ذی اثر حضرات پر مشتمل ایک بنام نظام آباد سیکولر فورم اڈھاک کمیٹی کی تشکیل بصدارت مولانا حیدر قاسمی عمل میں لائی گئی. اس اڈھاک کمیٹی میں بہ اتفاق آراء مولانا حیدر قاسمی کنوینر اور سینئر وکلا سید محمود علی ایڈوکیٹ. و مرزا الیاس بیگ ایڈوکیٹ اور سینئر صحافی محمد نعیم قمر ایڈیٹر عوام ٹی وی. محمد ماجد اسٹاف رپورٹر راشٹریہ سہارا نظام آباد کو معاونین کے طور پر منتخب کیا گیا.

 

اس فورم کی اڈھاک کمیٹی کی تشکیل میں دیگر ارکان ایم اے قیوم ایڈوکیٹ. محمد قاسم ایڈوکیٹ. ذیشان رضوی ایڈوکیٹ. سید جنید ایڈوکیٹ. ایم اے مبین ایڈوکیٹ. محمد ایوب ایڈوکیٹ. محمد منیرالدین ایڈوکیٹ. سید زویب ایڈوکیٹ. محمد افروز ایڈوکیٹ. محمد خالد ایڈوکیٹ. محمد سعداللہ ایڈوکیٹ اور محمد زبیر ایڈوکیٹ کے ہمراہ صحافتی شعبہ سے محمد غوث ایڈیٹر روزنامہ محورنظام آباد. محمد خالد خان صدر اردو پریس کلب نظام آباد کو شامل کیا گیا ہے. جبکہ خصوصی مدعوئین میں محمد ماجد خان سابقہ صدر وقف کمیٹی نظام آباد کو سماجی جہد کار کے طور پر منتخب کیا گیا.

 

اس اجلاس کے موقع پر نو تشکیل شدہ سیکولر فورم اڈھاک کمیٹی کے کنوینر مولانا حیدر قاسمی نے بتایا کہ ملک کے موجودہ حالات و پس منظر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز و مشکلات کے پیش نظر اور جس طرح سے گذشتہ کچھ سالوں سے سیاسی اور سماجی سطح پر فرقہ پرست سیاسی طاقتیں مسلمانوں کے عرصہ حیات تنگ کو تنگ کرنے کی منظم سازشیں کررہی ہے اور ملک میں وقفے وقفے سے دین اسلام اور شان رسالت میں گستاخی کے کے ذریعے امت مسلمہ کی دل آزاری کی جارہی ہے اسکے علاوہ ملک میں برسراقتدار فرقہ پرست سیاسی جماعتوں اور اسکی ہمنوا تنظیموں کی جانب سے شان رسالت میں گستاخی کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے اور ملک کے مسلمانوں کو سیاسی اور سماجی دھارے سے دور کرنے اور مسلم نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کے لیے انکو چھوٹے اور فرضی مقدمات ملوث کرتے ہوئے جیلوں میں قید کیا جارہا ہے ان تمام نامناسب حالات کا ہماری قوم وملت کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے. وقت اور حالات کے تناظر میں اب یہ بیحد ضروری ہوگیا ہے کہ قوم وملت کی سیاسی. سماجی اور عوامی سطح پر مضبوط قیادت و رہنمائی کے لیے ایسے فورم کی تشکیل عمل میں لائی جائے. مولانا حیدر قاسمی کنوینر سیکولر فورم نے کہا کہ اس فورم کے ذریعے قوم و ملت اور معاشرے کے مظلوم لوگوں کو سیاسی سماجی اور قانونی طور پر رہنمائی کی جائے گی اور ہر اس موقع پر جہاں ملت اسلامیہ کو اس فورم کی ضرورت ہوگی کمیٹی اور کمیٹی کے تمام ہی ارکان جو مختلف شعبہ حیات سے وابستہ ہے صحافی و ماہر قانون اپنی خدمات سرانجام دیں گے.

متعلقہ خبریں

Back to top button