جرائم و حادثات

حیدرآباد میں شوہربیوی کی خودکشی

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک جوڑے نے اجتماعی طورپرخودکشی کرلی۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق سداسو (65) اور وجے لکشمی (60) برنداون کالونی میں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ سداسو پرائیویٹ نوکری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گیا، حال ہی میں صحت کی خرابی کی وجہ سے یہ جوڑا مالی مشکلات کا شکارہوگیا۔ انھیں اولاد نہیں تھی اوروہ اس حالت میں رشتہ داروں پربوجھ نہیں بننا چاہتے تھے۔ کل ان دونوں نے پھانسی لے لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button