جنرل نیوز

اقلیتی علاقوں کی عوام کو رکن اسمبلی اربن بیگالا گنیش گپتا کا بڑا اعلان  _ عمران شہزاد صدر ٹاؤن اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی نے کیا خیر مقدم

نظام آباد 5/ جون (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) حکومت تلنگانہ کی جانب سے یوم تاسیس کی دس سالہ ( 21) یومیہ جشن تقاریب کا عمران شہزاد صدر ٹاؤن اقلیتی سل بی بی آر پارٹی نے خیر مقدم کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کو مبارکباد پیش کی ہے

 

انہوں نے اپنے آج جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ریاست بھرمیں بالخصوص نظام آباد اربن میں نظام آباد اربن رکن اسمبلی بیگالا گنیش گپتا کی قیادت میں 2 جون سے نظام آباد میں اربن میں کسان ڈے، پولیس رکھشک اور تیسرے دن برقی دن کا محکمہ برقی کے دفتر پر عظیم الشان پیمانے پر برقی دن کا کامیاب پر انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی بیگالا گنیش گپتا نے شرکت کرتے ریاست تلنگانہ میں برقی کے شعبہ میں نمایاں پیداوار کا احاطہ کیا اس موقع پر عمران شہزاد صدر ٹاؤن اقلیتی سل نظام آباد نے رکن اسمبلی اربن بیگالا گنیش سے اس بات کی نمائندگی کی اقلیتی علاقوں میں برقی صارفین ایک کثیر تعداد کے لیے صرف (8mv) میگاواٹ ٹرانسمیشن کے ذریعے برقی سربراہی کے باعث بار بار زیادہ لوڈ گرنے کے باعث برقی کی سربراہی میں خلل پڑا رہا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا

 

عمران شہزاد صدر ٹاؤن اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی کی جانب سے نمائندگی رکن اسمبلی اربن بیگالا گنیش گپتا نے فوری طور پر اس کی یکسوئی عمل لاتے ہوئے اعلان کیا کہ اندرون ایک ہفتہ (5mg) میگاواٹ ٹرانسمیشن کے ذریعے برقی سربراہی فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ جنگی خطوط کی بنیاد‌پر ان ‌کاموں کو انجام دیا جائے گا عمران شہزاد نے اس خصوص رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا سے اظہار تشکر کیا

 

عمران شہزاد نے بتایا کہ 5mg. میگاواٹ ٹرانسمیشن سے برقی کی سربراہی عمل میں لائے جاتے پر اقلیتی علاقوں بالخصوص حبیب نگر, کھوجہ کالونی ، مالاپلی،اسلام پورہ، این آر آئی کالونی ، مجاہد نگر ، آٹو نگر ، غوثیہ مسجد و دیگر علاقوں میں برقی سربراہی میں خلل نہیں رہے گا اور وہ شب و روز برقی کے استعمال سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں

 

واضح رہے کہ ان علاقوں میں برقی کی بار بار مسدود کے باعث عوام الناس کو مشکلات سے گزرنا پڑ رہا تھا علاوہ ازیں عمران شہزاد کی کامیاب نمایندگی پر ان علاقوں کی عوام نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنی دعاؤں سے نوازا

متعلقہ خبریں

Back to top button