انٹرٹینمنٹ

بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی سیریز پر قبضہ کرلیا

حیدرآباد _ 2 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) بھارت نے آج جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے  سیریز جیت لی ۔ ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ 106) کی شاندار سنچری رائیگاں گئی۔ اس سے قبل ٹاس ہار کر بیٹنگ کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے گیند بازوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بڑا اسکور بنایا۔ ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادیو (61)، کے ایل راہول (57) اور ویرات کوہلی (49 ناٹ آؤٹ) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے 237/3 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

 

جنوبی افریقہ کے باز  ٹارگٹ عبور کرنے میں میں ناکام ہوگئے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما (0) اور ریلی روسو (0) دونوں دوسرے اوور میں صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد اکشر پٹیل نے ایڈن مارکرم (33) کو کلین بولڈ کر دیا جو تھوڑی دیر تک سخت کھیل رہے تھے۔ ڈیوڈ ملر (47 گیندوں پر 106 ناٹ آؤٹ) جنہوں نے ایک ہی وقت میں کوئنٹن ڈی کاک (ناٹ آؤٹ 69) کے ساتھ شراکت داری ٹیم کو فتح دلانے میں کافی محنت کی لیکن ان کی محنت رائیگاں گئی ۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز ہی بنا سکی۔ بھارتی ٹیم 16 رنز سے جیت گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button