جرائم و حادثات

نظام آباد میں کار کی ٹکر سے موٹر بائیک پر سوار دو افراد ہلاک

نظام آباد _ 3 اکتوبر ( اردولیکس) ضلع نظام آباد میں قومی شاہراہ پر ایک کار نے موٹر بائیک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ مینڈورا  منڈل کے بساپور  ہائی وے پر پیر کی صبح  پیش آیا۔ اس حادثہ میں تیز رفتار کار نے موٹر بائیک کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متوفی نرمل کی طرف جارہے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت راجو (35) ویرایا (40) ساکن کسان نگر کے طور پر کی گئی ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بالکنڈہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ مینڈورا پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button