نیشنل

ڈینگو کے مریض کو خون کا پلازما کے بجائے موسمبی کا جوس چڑھا دیا گیا _ ویڈیو دیکھیں

لکھنو _ اتر پردیش میں پریاگ راج جھلوا کے گلوبل ہاسپٹل میں ڈاکٹروں اور عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے ڈینگو میں مبتلا ایک مریض کو خون کا پلازما کے بجائے موسمبی کا جوس چڑھا دیا گیا۔جس سے  مریض  کی موت ہوگئی ۔ لواحقین نے شکایت کی کہ ڈینگی کا مریض ڈاکٹروں کی غفلت سے فوت  ہوا۔

ویدانک سنگھ نامی ایک نیٹیزن نے اس واقعہ کی تفصیلات ٹویٹ کر کے وائرل کر دیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جھلوا کے گلوبل ہاسپٹل میں خون کے پلازما کے بجائے موسمبی کا جوس دینے سے مریض پردیپ پانڈے کی موت ہو گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اور ویڈیو میں بھی پلیٹ لیٹس کے بجائے اس پیکٹ میں موسمبی کا جوس دیکھا گیا۔

یوپی کے ڈپٹی چیف منسٹر  برجیش پاٹھک نے ڈینگی مریض کی موت کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی پہلے ہی گلوبل ہاسپٹل جا کر تحقیقات کر چکی ہے۔ رپورٹ چند گھنٹوں میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوری کارروائی کی جائے گی۔

پریاگ راج کے آئی جی راکیش سنگھ نے کہا کہ حکومت تشکیل دینے والی کمیٹی تحقیقات کرے گی۔ جعلی پلازمہ تقسیم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی نے کہا کہ ملزمین کو پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button