جنرل نیوز

جامع مسجد پنچ اوٹکور میں نوجوانوں کے لئے تربیتی اجتماع

اوٹکور : 18 ستمبر (اردو لیکس) نوجوانان اوٹکور کی جانب سے تربیتی اجتماع جامع مسجد پنچ اوٹکور میں منعقد کیا گیا ۔ جس کی نگرانی امیر مقامی جناب منصور علی صاحب نے کی ۔ اس اجتماع سے جامع مسجد کے امام جناب محمود الحسن صاحب اور عبدالرشید نگری رکن جماعت اسلامی ہند اوٹکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں اور اس کی ترقی میں مسلمانوں نے اپنی قربانیوں کے ذریعہ اہم کردار ادا کیا ہے اس بھلایا نہیں جاسکتا ۔ آج بھی مسلمان یہاں کی امن کو قائم رکھنے کے لیے قربانیاں دے رہا ہے ۔ اس وقت مسلمان تعلیمی میدان میں بہت ہی پیچھے ہے ۔ نوجوان کو چاہیے کہ تعلیمی میدان میں آگئے آئے ۔ اس ملک میں اسلام کے خلاف جو پروپگنڈا کیا جارہا ہے اس کے خلاف میں لوگوں کے سامنے اسلام کی دعوت کو پیش کیا جائے ۔ اور اللہ تعالٰی سے تعلق کو مضبوط رکھیں اللہ تعالٰی پر بھروسہ کرتے ہوئے صبر و استقامت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں۔ نوجوان معاشرے میں تبدیلی پیدا کرتا ہے نوجوان کو چاہیے کہ معاشرے میں پھیلی برائیوں کو دور کریں ۔ اس اجتماع کا آغاز حافظ ارشد صاحب کی قرآن کی تلاوت سے ہوا ۔ جاوید عبداللہ نے پروگرام کی کارروائی چلائی اس موقع پر ‘ خورشید صاحب گدوال ‘ عبدالخالق صاحب کلوال ‘ عبادالرحمن ‘ عبدالخالق تاڑپتری ‘ حکیم ‘ خالق گدوال ‘ شاہنواز ‘ کے علاوہ نوجوان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button