جرائم و حادثات

جمیلہ بانو ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملہ _ تامل ناڈو کے تروپور ضلع میں واقعہ

حیدرآباد _ 18 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) تامل ناڈو میں ایک شخص نے  خاتون وکیل پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس کی بیٹی بھی اس حملہ میں زخمی ہوگئی ۔ یہ واقعہ تمل ناڈو کے تروپور ضلع میں پیش آیا۔ جمیلہ بانو نامی  خاتون وکیل، منیلا کی ایک عدالت میں میں سرکاری وکیل ہیں۔ وہ تحقیق کے لیے اپنی بیٹی کے ساتھ پرانے مقدمات کے نوٹس لینے اپنے  دفتر گئی۔ اسی دوران اچانک ایک شخص دفتر میں داخل ہوا۔اور  وکیل جمیلہ بانو پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ حملے میں بیچ بچاو کرنے والی ان کی بیٹی بھی زخمی ہوئی ۔

اسی دوران جمیلہ بانو کی چیخ و پکار پر مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے۔ انہوں نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ چاقو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اس حملے میں خاتون وکیل جمیلہ کے چہرے اور ہاتھ پر شدید چوٹیں آئیں۔ اسے سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

 

دوسری جانب پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ملزم کی شناخت کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button