جنرل نیوز

ڈاکٹر سیما سنگھ کی سرپرستی میں فخرالدین علی احمدگورمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں شجر کاری نمائش

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)فخرالدین علی احمد گورمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، محمود آباد، سیتاپور میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت، ون مہوتسو ہفتہ کے تحت، حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوۓ نیشنل سروس اسکیم، نیشنل کیڈٹ کور اور روورس رینجرز کی دونوں اکائیوں کے مشترکہ زیراہتمام، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ کی سرپرستی میں سایہ دار پیڑ جس میں ارجن، ساگون،شیشم، گلاب وغیرہ کی شجرکاری کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

 

 

اس موقع پر کالج کے پروفیسر کے ساتھ رضاکار طلباء،وطالبات کیڈٹس،اسکاؤٹس اور گائیڈ نے کالج کے احاطے میں پیڑ لگا کر کالج کی ہریالی میں اضافہ کیا۔نیشنل سروس اسکیم کے پروگرام میں موجود آفیسر رویندر پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر زیبا خان، این سی سی آفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر پرشانت سنگھ، روورس انچارج ڈاکٹر ششیر سریواستو، آزادی کا امرت مہوتسو انچارج ڈاکٹر پراتھنا سنگھ،سرویش کمار مشرا، پروفیسر امیہ کمار، پروفیسر سعید احمد، ڈاکٹر سنترام سنگھ، ڈاکٹراودھیش کمار،ڈاکٹر رویش کمار سنگھ، ڈاکٹر ششی کانت، ڈاکٹر سلیل تیواری،ڈاکٹر راج شری سکسینہ،ڈاکٹر منتظر قایم سمیت دیگر پروفیسر اور عملہ کے ارکان نے موجود رہ کر رضاکار طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button