نیشنل

تملناڈو۔شاورما کھانے والی 14 سالہ لڑکی کی موت!

نئی دہلی: شاورما کھانے کے بعد ایک لڑکی کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تملناڑو کے نمکل شہر میں پیش آیا۔مرنے والی لڑکی کی شناخت ڈی کلایا راسی کے طور پر کی گئی ہے جو دسویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق لڑکی اور اس کے خاندان والوں نے اس مہینے کی 16 تاریخ کو ہوٹل سے کھانے کی دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ شاورما کا پارسل کروایا تھا۔ پارسل میں لایا گیا شاورما کھانے کے بعد یہ خاندان کی طبیعت بگڑ گئی۔

 

وہ پیٹ درد اور قئے کی شکایت کرنے لگے، ان تمام کو علاج کے لیے ایک خانگی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں انہیں شریک کر لیا گیا تھا۔ علاج کے دوران پیر کے دن لڑکی کی موت ہو گئی۔ متعلقہ پولیس کے مطابق لڑکی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے اور اس کے خاندان والوں کو بہتر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا۔

 

پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔ اسی دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جس دن یہ خاندان متاثر ہوا اسی رات اسی ہوٹل میں شاورما کھانے والے میڈیکل کالج کے 13 طلبہ بھی متاثر ہوئے انہوں نے بھی اس سلسلے میں شکایت درج کروائی ہے۔

 

شاورما کھانے سے لڑکی کی موت کے بعد تملناڈو کے فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے حکام نے شاورما کی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے اقدامات شروع کردئیے ہیں جو حفظان صحت کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ کمشنر محکمہ فوڈ سیفٹی تملناڈو نے ضلع کے حکام کو شاورما کی دکانوں کا معائنہ کرنے اور جلد ہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button