جنرل نیوز

دسہرہ کے تعطیلات میں ادارہ تنظیم المکاتب  کی 15 روزہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مہم سے استفادہ کریں۔

نظام آباد 23ستمبر (اردو لیکس) موجودہ حالات کے تناظر میں ادارہ تنظیم الکاتب نے اس کی کوشش کاارادہ کیا ہیکہ عصری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو ربیع الاول اور بچوں کی دسہرہ تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوے ان کو سیرت النبی سے واقف کرایا جاے

اس بات کا اظہار مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ نے کیا انہوں شہر نظام آباد کے تمام ہی مسلمانوں سے خواہش کی کہ اپنے اپنے بچوں کو روزآنہ بعد نماز مغرب تاعشاء شہر کے مختلف مقامات پر قائم کےء گےء تعلیمی سنٹرس پر روانہ فرمائیں مسجد اسلامیہ محلہ حطائی

مسجد عمر عمر پورہ پولیس لائن ادارہ بیت المال آٹونگر جہاں ان طلباء وطالبات کو یومیہ ڈیڑھ گھنٹہ سیرت النبی سے متعلق چھوٹے چھوٹے سوالات وجوابات تیارکرکے حفظ یاد دلانے کی کوشش کی جاے گی ان شاء اللہ اس محنت سے امید ہیکہ ہمارے نونہالان دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ روزآنہ سیر ت النبی سے متعلق اہم ابتدای اوربنیادی معلومات سے واقف ہوجائیں نبی سے محبت کا تقاضہ ہیکہ ہم اپنی گود میں پلنے والے ان معصوم بچوں کو نبی کی زندگی نبی کا سلسلہ نسب نبی کے اخلاق وکردار اورنبی کی طرززندگی سے باخبر کرائیں اگر آپ اپنے بچوں کی اسکولی تعطیلات کو کامیاب اور فائدہ مند بنانا چاہتے ہیں تو اس سے بہتر کوی اور موقع نہیں ہے لہذا مذکورہ سنٹروں پر بچوں کو روزآنہ پابندی کے ساتھ لاکر چھوڑیں ان شاء اللہ بہت نفع ہوگاکچھ نہ سہی ہمارے بچے اپنے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ سے سچی محبت اورعشق کرنے والے تو بن جائیں گے

ان شاء اللہ 15 دن مکمل ہونے پر ایک پروگرام رکھ کر ان طلباء کو انعامات مڈلس اور ایوارڈس سے نوازا جاے گا تاکہ مزید ان میں ذوق وشوق پیدا ہواوران کی ہمت افزائی ہو مزید تفصیلات کے لےء رابطہ کریں مولانا ابراراحمد قاسمی 9652345783

مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی 9505057866 محمد عمران شریف 8519999942 محمد فرقان 9014171635 سے رابطہ کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button