نیشنل

کیجریوال کے کہنے پر بی آر ایس پارٹی کو 75 کروڑ روپے کی رقم پہنچائی _ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندرشیکھر کا سنسنی خیز الزام

نئی دہلی _ یکم اپریل ( اردولیکس) تہاڑ جیل میں قید منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندر شیکھر نے ایک سنسنی خیز مکتوب اپنے وکیل کے ذریعے جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چندرشیکھرراو نے الزام لگایا کہ دہلی کے چیف منسٹر کیجریوال کے کہنے پر اس نے بی آر ایس پارٹی کو 75 کروڑ روپے کی رقم حیدرآباد میں پہنچائی تھی

سکیش چندرشیکھرر نے اپنے مکتوب میں  کہا کہ اس نے یہ رقم حیدرآباد میں بی آر ایس آفس کے قریب کھڑی رینج روور میں موجود ایک شخص کو دی۔ اس طرح اس نے کیجروال کے کہنے پر 5 مرتبہ 15 ، 15 کروڑ روپے بی آر ایس کو دئے تھے سکیش چندر شیکھر نے بتایا کہ وہ 2020 میں حیدرآباد بی آر ایس آفس  کے پاس آیا تھا

اسی دوران بی آر ایس پارٹی کے قائدین ڈی شراون اور بیشتر ارکان اسمبلی نے سکیش چندرشیکھرر کے اس الزام کی مذمت کی اور کہا کہ بی جے پی پھر ایک مرتبہ بی آر ایس پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button