جنرل نیوز

نظام آباد کے رئیل اسٹیٹ تاجر محمد سردار علی کا انتقال

 

نظام آباد 5/ مئی (نآمہ نگار احمد علی خان) نظام آباد کے رئیل اسٹیٹ تاجر محمد سردار علی ولد محمد علی کا مختصر سی علالت کے باعث انتقال پر ملال ہوگیا نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد کچیاں میں ادا کی جائے گئی اور تدفین قدیم قبرستان بودھن روڈ پر نظام آباد پرعمل آئیگی محمد سردار علی مرحوم نے 1994 کے اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر حلقہ اسمبلی نظام آباد سے انتخابات میں حصہ لیا تھا

 

اس کے علاوہ انہوں نے مجلس بلدیہ کے انتخابات میں میونسپل کونسل نظام آباد کے چئیرمن کے لئے بھی اپنی قسمت آزمائی کی تھی ان کا شمار نظام آباد کے ممتاز رئیل اسٹیٹ کے تاجرین میں ہوتا تھا مرحوم محمد عرفان علی ضلع چیئرمین مینارٹی ڈپارٹمنٹ کانگریس نظام آباد کے والد محترم تھے عرفان علی نے عامتہ المسلمین سے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے مزید تفصیلات کے لئے عرفان علی فون نمبر 9848017748پر ربطِ پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button