جنرل نیوز

مسلمان مدارس اسلامیہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ حفاظت او ر مضبوطی کا اہتمام کریں

مسابقہئ حفظ قرآن مجید کے کامیاب اجلاس سے مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب کا خطاب

مسلمان مدارس اسلامیہ کی حوصلہ افزائی کریں اور ان مدارس کی حفاظت اور مضبوطی کا اہتمام کریں،بہت ہی قابل قدر ہوتے ہیں وہ لوگ جن کا تعلق قرآن مجید سے غیر معمولی رہا ہواور زندگی بھر رہا ہو، مولانا نے کامیاب طلبہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کو بر قراررکھنے کے لئے اس کی تلاوت کر تے رہنا چاہئے، ہر مسلمان کو اور ہر قاریئ قرآن کو چاہئے کہ وہ اس قرآن کی تعلمیات پر عمل پیرا ہوں،قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن، اگر اپنی حفاظت اللہ کی طرف سے چاہتے ہوں تو قرآن کو اپنے سینوں اور زندگی میں محفوظ رکھیں،ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت براکاتہم نے فر مایا،ا

س مسابقہئ حفظ قرآن مجید میں دو فرع رہے فرع اول اور فرع دوم ان دونوں فرع میں مندرجہ ذیل حکم حضرات نے جج کے فرائض انجام دئے،مولانا کلیم الدین صاحب، مولانا یونس شریف صاحب، قاری محمد یونس علی خان صاحب، مفتی کلیم الرحمن صاحب،حافظ محمد صلاح الدین صاحب،مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب، قاری شعیب شرف الدین صاحب، مولانا حافظ خواجہ حسن الدین انس صاحب،مولانا محمد واصل حقانی صاحب، مولانا محمد معین الدین محسن صاحب، قاری مسرور احمد صاحب،مولوی محمد جعفر الدین مسعودی صاحب، اور مندرجہ ذیل حفاظ کرام نے قاری مسابقہ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیئے،مولانا احمد عبد الرؤف صاحب،مفتی معید الدین صاحب، مولانا محمد اعجاز صاحب،مولانا محمد عادل بیگ صاحب،مولانا محمد زبیر قاسمی صاحب،حافظ سید فضل الرحمن صاحب،مسابقہ کا آغاز روزگارڈن اور سعدیہ فنکشن ہال میں صبح سات بجے ہوا، چھ بجے تا سات بجے تمام دوسو طلباء کا شناختی کارڈ جاری کیا گیا اور ناشتہ سے فراغت ہوئی، سات بجے تا دس بجے پہلی نشست ہوئی، درمیان میں پندرہ منٹ کا وقفہ رہا دوسری نشست کا سوا دس بجے آغاز ہوا اور 2:45 1منٹ پر دوسری نشت کا اختتام ہوا اور ظہر اور ظہرانہ کیلئے ایک گھنٹہ وقت دیا گیا،1:45 سے 5 بجے تک مسابقہ چلتا رہا اور تقریباً تمام طلباء کا مسابقہ مکمل ہو ا، عصر تا مغرب حکم حضرات کے تاثرات اور ان کے مشورے پیش ہوئے، اس کاروائی میں حافظ مبشر،حافظ محمد صابر،جناب اعظم علی صاحب، جناب انصاری صاحب، جناب خواجہ پاشا صاحب، مولانا عبد الرقیب، محمد شفیع،محمد عبد السمیع، محمد فیصل،محمد حسن،محمد عمران،منظور عالم صاحب،ابراہیم صاحب،محمد عارف وغیرہ رہے،نیزمدسہ معھد محی السنۃ کے اساتذہ اور طلباء نے ارکان استقبالیہ کی حیثیت سے تمام انتظامی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، فرع اول میں انعام حافظ محمد اجمل خان،انعام دوم، سید انضمام الحق، انعام سوم احمد عبد الوسع عفان،چوتھا انعام محمد حسین صادق، پانچواں انعام سید عباس حسین، چھٹا انعام محمد احمد عفان، سات واں انعام، محمد ابو بکر، آٹھواں انعام محمد مطیع اللہ، نواں انعام محمد حمزہ احمد،دسواں انعام زید افنان، گیارہواں انعام مرزا عبد اللہ بیگ، بارہواں انعام نوال احمد صدیقی، تیرہواں انعام محمد سعد، چودہواں انعام سید صلاح الدین، پندرہواں انعام، حافظ محمد حسام الدین، سولہواں انعام محمدذاکر،سترہواں انعام عمیر محمد عبد الرحیم اٹھارواں انعام محمد عبد المجید لوہیا،فرع ثانی میں انعام اول محمد عبد الرؤف عمیر، انعام دوم حذیفہ عبد الحمید، انعام سوم محمد اویس،چوتھا انعام محمد زید معین الدین، پانچواں انعام محمد عبد العزیز، چھٹا انعام محمد اسامہ، ساتواں انعام سید عبد الرافع، آٹھواں انعام عبید اللہ ابن مسعود، نواں انعام محمد عبد الدیان مصباح، دسواں انعام شیخ محمد احمد، گیارہواں انعام محمد مدبر حسین، بارہواں انعام سید عبد المقیت، تیرہواں انعام محمد ریحان الدین، چودہواں انعام محمد سلام الرشید، پندرھواں انعام محمد عتیق عالم، سولہواں انعام صفیان احمد صدیقی، سترہواں شیخ فیضان الرحمن، اٹھارواں انعام محمد سلمان، اس کے علاوہ جن مدارس کے طلبہ نے پوزیشن حاصل کی ان مدارس کو مومنٹو دیا گیا

،فرع اول میں انعام اول،مدسہ معھد محی السنۃ،انعام دوم آزاد، انعام سوم مدرسہ اسلامیہ دار العلوم گولکنڈہ،چوتھا انعام مدرسہ العربیۃ لتحفیظ القرآن،پانچواں ادارہ اشرف العلوم،چھٹاانعام مدرسہ خیر المداس،ساتواں انعام مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم اسی طرح فرع ثانی انعام اول مدرسہ معھد محی السنۃ انعام دوم مدرسہ امداد العلوم، انعام سوم مدرسہ معھد محی السنۃ چوتھا انعام مدرسہ امداد العلوم پانچواں مدرسہ معھد محی السنہ،چھٹا انعام جامعہ اسلامیہ دار العوم رحمانیہ ساتواں انعام مدرسہ العربیۃ لتحفیظ القرآن الکریم اسی طرح پوزیشن حاصل کر نے والے طلباء کے اساتذہئ کرام میں بھی مومنٹوس تقسیم کئے گئے،مولانا غیاث احمد رشادی نے بحیثیت سر پرستِ مسابقہ تمام مومنٹوس،اسنادات اور انعامات کی تقسیم اپنی نگرانی میں کی حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب مفتاحی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم ہوئی، شرکاء اجلاس نے مولانا غیاث احمد رشادی صدر منبرو محراب فاؤنڈیشن کو مبارک باد دی،منبرو محراب فاؤنڈیشن کے ذریعہ منعقدہ یہ مسابقہ صد فی صد کامیاب ہوا،صدر استقبالیہ حافظ عبد الغفار اشرفی، حافظ سید فضل الرحمن صاحب نگران، حافظ محمد اسلم صاحب کنوینر ان تینوں نے تمام شرکاء اجلاس اور مساہمین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button