نیشنل

نامور ہندوستانی کرکٹر محمد سمیع کی انسانی ہمدردی۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی:ہندوستانی ٹیم کے سینئر اور نامور کھلاڑی محمد سمیع نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شخص کی جان بچائی۔

 

تفصیلات کے مطابق محمد سمیع اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ ان کے سامنے سے گزرنے والی کار سڑک سے اتر کر کھائی میں گرتے کرتے درخت سے ٹکرا کر رک گئی

 

یہ حادثہ نینی تال کے قریب پیش آیا۔محمد سمیع نے اپنی فوری گاڑی روک دی اور انہوں نے وہاں پہنچ کر اس شخص کی جان بچائی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 

محمد سمیع نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہمیں بہت خوش نصیب ہوں اوپر والے نے مجھے دوسرا جنم دیا کیونکہ حادثہ کا شکار ہونے والی کار میری کار کے سامنے ہی تھی اور ہم نے اس کار میں سوار افراد کی جان بچائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button