جنرل نیوز

نظام آباد سرکاری دواخانہ میں سی ٹی اسکیائن اور ایکسرے مشین کی تبدیلی، مردہ خانہ میں رشوت   کیخلاف کارروائی کیلئے سمیر احمد کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی 

نظام آباد:15/ نومبر (اردو لیکس) سمیر احمد حرکیاتی قائد ٹی آرایس پارٹی نے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے سرکاری میڈیکل کالج نظام آباد سے ملحقہ نظام آباد سرکاری دواخانہ میں سی ٹی اسکیائن اور ایکسرے مشین ناکارہ ہونے سے غریب مریضوں کو ہورہی مشکلات کے سلسلہ میں نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ضلع کلکٹر نظام آباد پر اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ضلع کلکٹر نے پہلے ہی دن دفتر کلکٹریٹ سے سیکل پر سرکاری دواخانہ پہنچ کر معائنہ کیا تھا اس وقت سے عوام کو یہ امید ہورہی تھی کہ سرکاری دواخانہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات آئیں گے لیکن سرکاری دواخانہ میں سی ٹی اسکیائن اور ایکسرے مشین کئی دنوں سے ناکارہ ہونے سے غریب مریضوں کو مشکلات پیش آرہی ہے۔ سمیر احمد نے بتایا کہ سرکاری دواخانہ کے مردہ خانہ میں عملے کی جانب سے رشوت کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ میت کو حوالے کرنے سے قبل پیسے مانگنے کے علاوہ باڈی کٹ اور دوسرے مطالبات کے نام پر ہراساں کیا جارہا ہے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے سی ٹی اسکیائن اور ایکسرے مشین کو تبدیل کرنے اور مردہ خانہ میں رشوت کے مطالبہ کے خلاف سخت کارروائی کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button