نیشنل

پی ایف آئی اور اس سے وابستہ تنظیموں پر پابندی بی جے پی حکومت کی غیر اعلانیہ ایمرجنسی کا حصہ ہے۔ ایم کے فیضی

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی بی جے پی حکومت کا پاپولرفرنٹ آف انڈیا اور اس سے وابستہ تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ جمہوریت اور ہندوستان آئین میں درج لوگوں کے حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔جس نے بھی بی جے پی حکومت کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بات کی اسے گرفتاریوں اور چھاپوں کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آزادی اظہاررائے، احتجاج اور تنظیم کو حکومت نے بھارتی آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف بے رحمی سے دبایا ہے۔ بی جے پی حکومت تحقیقاتی اداروں اور قوانین کا غلط استعمال کررہی ہے تاکہ اپوزیشن کو خاموش کرایا جاسکے اور لوگوں کو آواز نہ اٹھانے کیلئے ڈرایا جاسکے۔ ایم کے فیضی نے کہا کہ ملک میں ایک غیر اعلانیہ ایمرجنسی واضح طور پر نظر آر ہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام سیکولر پارٹیاں اور عوام آمرانہ حکومت کی مخالفت کرنے اور ہندوستانی آئین کی اقدار اور جمہوریت کو بچانے کا عہد کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button