تلنگانہ

ضلعی عدالت بار اسوسیشن نارائن پیٹ میں مزید دو مسلم وکلاء کا اضافہ _ مسلم وکلاء کی تعداد 7 ہوگئی

نارائن پیٹ: 29 ستمبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ مستقر کے دو طلبہ فیض احمد چاند (ولد عبدالرحمن صاحب چاند )اور اصفیہ خانم نے عثمانیہ یونیورسٹی سے تین سالہ قانون (ایل ایل بی )کی ڈگری حاصل کی اور آج تلنگانہ بار کونسل ہائی کورٹ حیدرآباد میں بحیثیت وکیل حلف لیا ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ و چیرمین انرولمنٹ کمیٹی جناب ذاکر حسین جاوید صاحب نے وکلأ کو حلف دلوایا۔ان دونوں وکلأ نے ضلعی عدالت نارائن پیٹ کو پریکٹس کے مقام کے طور پر ترجیح دی ہے،ان کے اندراج کے بعد مسلم وکلاء کی تعداد نارائن پیٹ بار ایسوسی ایشن میں بڑھ کر 7 ہوگئی ہے

 

۔گذشتہ تین دہائیوں میں صرف 4 مسلم وکلاء نے نارائن پیٹ بار میں اپنا اندراج کیا ہے جبکہ پچھلے سال ایڈوکیٹ فیض احمد تاچی کے اندارج کے بعد مسلم وکلأ کی کل تعداد 5 ہوگئی ،جس میں صرف تین وکلاء پیشے سے وابستہ ہیں۔نارائن پیٹ کی آبادی بالخصوص مسلم آبادی کے تناسب سے وکلأ تعداد میں بہت کم ہیں جبکہ ضلع نارائن پیٹ تشکیل اور ضلعی عدالت کے قیام کے بعد مزید وکلأ کی اشد ضرورت محسوس کیجارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button